ایران کا تھر موبارک وار ہیڈ سے لیس سپاہ پاسداران کے نئے میزائل کا تجر بہ

تہران : ایران نے تھرمو بارک وارہیڈ سے لیس سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا راکٹ کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ وارہیڈ ٹی این ٹی سے ڈیڑھ گنا زیادہ تخریبی صلاحیت رکھتا ہے اور اپنے زیادہ درجہ حرارت کے نتیجے میں دشمنوں کو زیادہ نقصان پہنچا سکتا ہے۔ تھرمو بارک ہتھیار فضا میں موجود آکسیجن کا استعمال کرتے ہیں جس کے نتیجے میں دھماکے کی صلاحیت کئی گنا زیادہ ہوجاتی ہے۔ ایران کی وزارت دفاع کے شعبہ بین الاقوامی امور کے سربراہ نے ہتھیاروں کی تیاری میں استعمال ہونے والی ملک کی جدید ٹیکنالوجی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی اسلحے کو آج بین الاقوامی میدان میں گیم چینجرکے طور پر سمجھا جاتا ہے۔سیکنڈ بریگیڈیئر جنرل حمزہ قلندری نے اپنے بیان میں کہا کہ اکتوبر 2020 میں اقوام متحدہ کی جانب سے 13 سالہ ہتھیاروں کی پابندی کے خاتمے کے بعد ایرانی ہتھیاروں سے دنیا حیران ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایسا ملک جس کے تمام شعبوں میں مسائل تھے اور وہ کسی بھی ٹیکنالوجی سے ممنوع تھا، آج ٹیکنالوجی کے کنارے پر اس مقام پر پہنچ گیا ہے، جس کے ہتھیاروں کو بین الاقوامی میڈیا میں ‘گیم چینجر’ کے طور پر لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا اس حقیقت نے بہت سے ممالک کو ایرانی ہتھیار خریدنے پر مجبور کیا یا پابندیوں کے خاتمے کے بعد ایرانی ٹیکنالوجی اور آلات کا استعمال کرتے ہوئے اپنے دفاعی ساز و سامان کی تزئین و آرائش کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں