حکومت بلوچستان کینسر ہسپتال منصوبہ پر کام کررہی ہے، لاعلمی کی خبر درست نہیں، لیاقت شاہوانی

کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے شیخ زید کینسر اینڈ جنرل ہسپتال کے منصوبہ سے متعلق لاعلمی کی خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان منصوبہ پر کام کررہی ہے اور اس حوالے سے وہ مکمل معلومات رکھتے ہیں لہٰذا اس خبر کی کہ ترجمان حکومت بلوچستان شیخ زید کینسر اینڈ جنرل ہسپتال کے منصوبہ اور اس کی تعمیر سے متعلق لاعلم ہیں کی تردید کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں