جدوجہد میں منظور بلوچ مایوس نہیں ہوئے،انتقال پر بی این پی کا تین روزہ سوگ کا اعلان

اسلام آباد:بلوچستان نیشنل پارٹی کے قائد سردار اختر جان مینگل‘ مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی‘ مرکزی سینئر نائب صدر ملک عبدالولی کاکڑ‘ مرکزی سیکرٹری اطلاعات ایم این اے آغا حسن بلوچ نے مشترکہ بیان میں پارٹی کے مرکزی لیبر سیکرٹری شہید چیئرمین منظور بلوچ کی شہادت پر انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کی جانب سے تین روزہ سوگ کا اعلان کیا گیا پارٹی کا سہ رنگ جھنڈا بھی سر نگوں رہے گا بیان میں پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ شہید منظور بلوچ نے طویل جدوجہد میں ثابت قدم ہو کر نظریاتی فکری جدوجہد کی ہے ان کی شہادت کے بعد یہ خلاء کبھی بھی پر نہیں ہو سکے گا بی ایس او اور بی این پی میں ان کی بیش بہا قربانیاں‘ ثابت قدمی‘ مستقل مزاجی اور سیاسی ورکر کی حیثیت سے ایمانداری اور مخلصی سے انہوں نے ثابت کیا کہ گروہی‘ ذاتی مقاصد کے بغیر جدوجہد کی جاتی ہے انہوں نے بلوچستان میں سیاسی ورکر کی حیثیت سے مستونگ سمیت پورے بلوچستان میں بی ایس او اور بی این پی کی قومی جہد میں قربانیاں دینے پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ ایسے مخلص‘ باکردار‘ سچے دوست بہت کم ہی ملتے ہیں پوری زندگی حقیقی سیاست کی مفادات‘ مراعات کے سیاست کی بیخ کنی کی حوصلے ہمت اور سول ڈکٹیٹروں کے دور میں ان کی قربانیاں بے تحاشہ ہیں انہوں نے تمام صعوبتوں کو خندہ پیشانی سے قبول کرتے ہوئے بلوچ قومی جدوجہد اور بلوچستانی عوام کے حقوق کے حصول سے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹے وہ مسلسل قربانیاں دیتے آ رہے ہیں انہوں نے ثابت کیا کہ قیدوبند کی صعوبتوں سے سیاسی رہنماؤں کے حصول پست نہیں ہوتے بلکہ مزید مضبوط ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ رہتی دنیا تک ان کی خدمات‘ قربانیاں اور احساس و جذبات‘ سوچ ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی شہید ہمارے لئے مشعل راہ کی حیثیت ہیں وہ کبھی بھی مایوسی کا شکار نہیں ہوئے ہمیشہ خندہ پیشانی کے ساتھ صعوبتیں برداشت کیں پارٹی آئین کی پاسداری‘ سچے مخلص ایماندار کارکن کی حیثیت سے انہوں نے یہ ثابت کیا کہ بی این پی کے سرپرست اعلیٰ سردار عطاء اللہ خان مینگل کی بلوچستان کی قومی جہد‘ بی ایس او‘ بی این پی کی شعوری فکری سوچ کو پروان چڑھانے میں اولین صف میں کھڑے ہیں بی ایس او اور بی این پی کی جہد میں ان کی قربانیاں اتنی زیادہ ہیں کہ انہیں کوئی بھی نظر انداز نہیں کر سکتا شہید کے ارمانوں اور سوچ کو قدر و منزلت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ان کی یادیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی آخر میں پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل و دیگر رہنماؤں کی جانب سے ان کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ اور پسماندگان کو پسماندگان کو صبرجمیل عطا فرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں