لداخ تنازعہ، بھارت اور چین کی فوجی قیادت کے درمیان بات چیت کا آغاز

بھارت اور چین کے درمیان مشرقی لداخ میں سرحدی تنازعہ کے حل اور دونوں فوجوں کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کے لیے آج سے اعلٰی فوجی قیادت کے درمیان بات چیت شروع ہوگئی ہے۔بھارت اور چین کے درمیان مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (ایل اے سی) کے پانچ کلیدی مقامات پر دونوں ملکوں کی فوجیں آمنے سامنے کھڑی ہیں۔ ان علاقوں میں گزشتہ کئی ہفتوں سے حالات کشیدہ بتائے جا رہے ہیں اسی لیے بھارت نے چین کی مقامی فوجی قیادت سے بات چیت کی پیشکش کی تھیچونکہ بات چیت کی پیشکش بھارت نے کی تھی اس لیے گفت و شنید بھارتی سرحدی پوائنٹ چوشولو مولڈو کی ایک ہَٹ میں ہو رہی ہیں۔ بھارت کی جانب سے اس وفد کی قیادت 14 کور کے لیفٹنٹ جنرل ہریندر سنگھ کر رہے ہیں جبکہ چینی وفد کے سربراہ تبت کے ضلعی سطح کے فوجی کمانڈر ہیں۔ اس سے قبل بھی دونوں جانب کے فوجیوں کے درمیان چیت ہوئی ہے تاہم اس کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا۔ بھارت اور چین کشیدگی کے معاملے کو سلجھانے کے لیے بھارت سفارتی ذرائع سے کام لے رہا ہے، دونوں ممالک کے جرنیلوں کی ہفتہ کو ہونیوالی ملاقات سے متعلق بھارتی میڈیا پر سناٹا طاری رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں