کوئٹہ میں زیر حراست ماحل بلوچ کو ضمانت پر رہا کردیا گیا

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) ماحل بلوچ کو ضمانت پر رہا کردیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق ماحل بلوچ تخریب کاری اور سہولت کاری کے مقدمے میں زیر حراست تھیں جنہیں عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ 17 فروری کی شب رات گئے کوئٹہ میں گھر سے جبری گمشدگی کا شکار و بعدازاں سی ڈی ٹی کے ذریعے گرفتاری ظاہر ہونے والی بلوچ خاتون ماحل بلوچ کی گزشتہ روز عدالت سے ضمانت منظوری کے بعد آج انہیں رہا کردیا گیا۔ ماحل بلوچ کو آج کوئٹہ کی ہدہ جیل سے رہا کردیا گیا، انکی رہائی پانچ لاکھ روپے کی عوض ضمانت پر منظور کرلی گئی۔ ماحل بلوچ کی رہائی کی تصدیق انکے قریبی ذرائع نے کردی۔ تین مہینے زیر حراست رہنے والی بلوچ خاتون ماحل بلوچ پر بلوچ مسلح تنظیم سے تعلق کا الزام عائد کیا گیا تھا جبکہ اس دوران مختلف ٹی وی چینلز اور وڈیوز کے ذریعے ان کے انٹرویوز بھی جاری کیے گئے تاہم آج ماحل بلوچ کو بلوچ سماجی کارکن عبدالغفار بلوچ جانب سے ضمانت جمع کرانے پر کوئٹہ ہدہ جیل سے رہا کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں