ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان نے کوئٹہ کے علاوہ تمام اضلاع کے یونٹ تحلیل کردیے
کوئٹہ (آن لائن) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی صوبائی کابینہ کی منظوری سے کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں ینگ ڈاکٹرز کے نام سے کام کرنے والے دیگر یونٹ تحلیل کر دیئے گئے ۔ترجمان کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کی صوبائی سطح پر ہر ڈسٹرکٹ ہسپتال میں آرگنائزنگ باڈیز کا انتخاب مرحلہ وار کیا جائے گا اور اسی سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سبی کی مندرجہ ذیل آرگنائزنگ باڈی کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے آرگنائزرڈاکٹر جہانزیب گشکوری ڈپٹی آرگنائزرڈاکٹر ارشاد مگسی آرگنائزنگ باڈی ممبران ڈاکٹر عامر مرغزانی ڈاکٹر ارسلان ڈاکٹر رخسانہ شریف شامل ہیں۔
Load/Hide Comments


