بولان میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ
بولان(مانیٹرنگ ڈیسک) بولان میں ریلوے ٹریک پر دھماکہ تفصیلات کے مطابق بولان کے علاقے مشکاف کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکہ ہوا ہے ، زرائع کت مطابق دھماکے میں ریلوے کا ایک ملازم زخمی ہوا ہے ۔زرائع کے مطابق زخمی ملازم سبی منتقل کر دیا گیا ہے ۔زرائع کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گہیرے میں لے لیاتاہم فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہ ہو سکی ۔زرائع کت مطابق زخمی ہونے والے ریلوے ملازم کی شناخت غلام فرید ولد عبد اللہ قوم کوسہ عمر 28 سال ہوئی ہے ،زرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈیوٹی پر مامور ایف سی اہلکاروں نے ریلوے ملازم کو سی ایم ایچ سبی ہسپتال منتقل کردیاہے ۔
Load/Hide Comments


