چمن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیو یز اہلکار جاں بحق

کوئٹہ: چمن میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے لیو یز اہلکارجاں بحق ہو گیا۔ ڈپٹی کمشنر جہانزیب شیخ کے مطابق ہفتہ کو چمن کے علا قے میزئی آڈہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ کر کے ڈیوٹی سے گھر جانے والا لیویز اہلکار نور الحق جاں بحق ہوگیا۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کی بھا ری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لیتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں