پاکستان میں بلوچ قوم کو انصاف اور ان کے حقوق ملنا ناممکن ہے، حق دو تحریک
پنجگور : حق دو تحریک پنجگور کے ضلعی آرگنائزر ملا فرہاد نے کہا ہے کہ پاکستان میں بلوچ قوم کو انصاف انکے حقوق ملنا ناممکن ہے آئین پاکستان میں بلوچستان کی کوئی نمائندگی و انصاف کے شق موجود نہیں ہیں انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان احاطہ عدالت گرفتار ہوئے اور حق دو تحریک کے سربراہ بھی مولانا ہدایت الرحمان احاطے عدالت گرفتار ہوئے عمران خان پر کرپشن ملک کے ساتھ غداری کے الزام تھے لیکن مولانا ہدایت الرحمان پر پانی بجلی صحت ایجوکیشن اپنی عزت نفس کی حفاظت کے مانگنے کے بے بنیاد الزامات تھے انہیں نہ ضمانتیں ملتی ہیں نہ انکی سنی جاتی ہے کیوں انکا تعلق بلوچستان و بلوچ سے ہے عجیب اس ملک کے آئین و قانون ہیں ہمیں افسوس نہیں ہے نہ کہ امید ہے اس ملک سے لیکن یہ جدوجہد نہیں رکھے گی ہمارے حوصلے آج بھی بلند ہیں ۔
Load/Hide Comments


