خضدار ،گرینڈ جرگہ میں بڑی جماعت کی عدم شرکت، اراضی تنازعہ صوباٸی حکومت کا مسٸلہ ہے،نیشنل پارٹی

خضدار(نماٸندہ خصوصی) گرینڈ جرگہ میں بڑی جماعت نے شرکت نہیں کی۔ عوامی نماٸندوں کی بھی عدم شرکت۔۔ بڑی جماعت کی شرکت نہ کرنے اور عوامی نماٸندٶں کی غیرموجودگی نے جرگہ کو غیرمٶثر کردیا۔ شہری ایکشن کمیٹی کے ایجنڈا ون "ڈی سی ہٹاٶ” جرگہ میں نامنظور۔ نیشنل پارٹی نے زمینوں کا مسٸلہ صوباٸی حکومت کا قرار دیدیا۔ جبکہ آل پارٹی شہری ایکشن کمیٹی کا اہم ایجنڈا ڈی سی ہٹاٶ بھی جرگہ میں منظور نہ ہوسکا جرگہ کی صورتحال دیکھ کر چیٸرمین ایکشن کمیٹی نے یہ قرار داد پیش کی کہ اگر حکومت زمینوں کا معاملہ نہیں کرتی تو متعصب انتظامیہ ہٹاکر ہمیں بہترین انتظامیہ دے تاہم اس بات پر بھی جرگہ میں اتفاق راٸے نہ ہوسکا ۔ جرگہ میں عوامی نماٸندوں کی عدم شرکت کو بھی محسوس کیاگیا۔ جرگہ کی انتظامیہ نے تشہیری موقع پر سرداراخترمینگل، نواب ثنااللہ زہری، میریونس عزیززہری، میراکبر مینگل، میرنصیرمینگل، سردارنصراللہ ساسولی کی شرکت اور خطاب کا دعوی کیاتھا مگر ان میں سے کسی نے بھی شرکت نہیں کی۔پنڈال میں شہری انتہاٸی کم تعداد میں نظر آے۔ جرگہ میں سینیٹر مولانافیض محمد اور سرداراسلم بزنجو لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے

اپنا تبصرہ بھیجیں