بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 15 مئی کی سہ پہر تین بجے ہوگا
کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 15 مئی سہ پہر تین بجے ہوگا۔ اجلاس میں رکن صوبائی اسمبلی نصر اللہ خان زیرے 4مئی سے اب تک دکی کی کوئلہ کان میں پھنسے 2کانکنوں کوریسکیو کر نے سے متعلق اٹھائے گئے اقدامات پر توجہ دلاﺅ نوٹس پیش کریں گے جبکہ اجلاس میں محکمہ تعلیم اور محکمہ منصوبہ بندی و تر قیات سے متعلق سوالات دریافت اور انکے جوابات دئے جائیں گے ۔
Load/Hide Comments


