ہوشاب میں بجلی کی طویل بندش، مکینوں نے احتجاجاً پنجگور کو فراہمی معطل کردی

پنجگور (انتخاب نیوز) کیچ کی تحصیل ہوشاب میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کیخلاف شہریوں کا احتجاج، ہوشاب کے مکینوں نے پنجگور کو بجلی سپلائی کرنے والے بجلی بریکر بند کردی۔ جس سے پنجگور میں بجلی کی سپلائی گزشتہ کئی گھنٹوں سے معطل ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ احتجاج ہوشاب کے مکینوں نے طویل لوڈشیڈنگ کیخلاف کرکے ہوشاب گرڈ میں ٹیکنیکل سسٹم بریکر کو بند کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق واپڈا حکام کے ہوشاب کے مکینوں سے مذاکرات جاری ہیں۔ تاہم آخری اطلاع تک بجلی بحال نہیں ہوسکی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں