صوبائی وزیر نور محمد دمڑ کیخلاف سوشل میڈیا پرکردار کشی کی مہم چلائی جارہی ہے، بی اے پی کی وضاحت

ہرنائی (آن لائن)بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی ترجمان نے جارکردہ وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ایک منظم سازش کے تحت بی اے پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ کی کردار کشی کی جارہی ہیں بی اے پی حاجی نورمحمد خان دمڑ کے خلاف بے ہودہ پروپیگنڈہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کااعلان ترجمان نے کہاکہ حاجی نورمحمد خان دمڑ کے خلافسوشل میڈیا پر پروپیگنڈہ کرنے والے تمام فیس بک آئی ڈیز اور پیجز کا سکرین شارٹ محفوظ کرلیا ہے اور مذکورہ افراد کے خلاف قانونی مشیروں سے مشاورت کرنے کے بعد ایف آئی اے میں مقدمہ درج کرینگے اور سنیئر صوبائی وزیر کی کردار کشی میں ملوث تمام افراد کے خلاف معزز عدالت میں ہتھک عزت کا کیس بھی دائر کرینگے بی اے پی کے ترجمان نے کہا ہے کہ سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ ضلع ہرنائی میں کوئی رہائشگاہ بنگلہ سرے موجود ہی نہیں ہرنائی غڑمی روڈ بنگلہ سے متعلق جو پروپیگنڈہ سوشل میڈیا پہ گردش کررہا ہے حقائق بائیکل اسکے برعکس پر ہے اور مذکورہ بنگلہ کے حوالے سے چند دن پہلے ہی حاجی نورمحمد خان دمڑ کے ذاتی ترجمان اخبارات اور سوشل میڈیا پر وضاحتی بیان جاری کرچکے ہے انہوں نے کہا ہے کہ ہرنائی کے علاقے غڑمی روڈ پر جو بنگلہ ہے ہرنائی کے ممتاز کاروباری شخصیت سیٹھ زکوم ترین کا اپنا ذاتی بنگلہ ہے سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد دومڑ کا بنگلے کیساتھ کوئی تعلق نہیںہے ہرنائی جوکہ حاجی نورمحمد خان دمڑ کا انتخابی حلقہ ہے ضلع ہرنائی کا دورہ کرنے کے دوران بطور مہمان حاجی نورمحمد خان دمڑ نے مذکورہ بنگلے میں ایک دوبار قیام کیا ہے وہ بھی آج سے دو سال پہلے کی بات ہے بی اے پی کے ترجمان نے کہاکہ ہرنائی پولیس نے بنگلے پر کسی قسم کا کوئی چھاپہ نہیں مارا ہے اگر بنگلے پر چھاپہ مارنے کا پولیس کے ساتھ کوئی ثبوت یا کردار کشی والوں ،عوام یا انتظامیہ کے پاس موجود ہوہے تو پیش کرے بیان میں کہا ہے کہ کچھ عناصر حاجی نورمحمد خان دمڑ کی مقبولیت سے خوفزدہ ہوکر انکے خلاف من گھڑت اور جھوٹے پروپیگنڈہ پر اترآئے ہے بیان میں کہا ہے کہ ہرنائی پولیس کا مسئلہ مذکورہ بنگلے کے قریب کیمونٹی واٹر سپلائی اسیکم کے پھیٹی ٹھیکیدار کیساتھ تھا مگر ہرنائی کے چند عناصر خواہ مخواہ بنگلے کو درمیان میں گھسیٹ رہے ہیں بی اے پی کے تر جمان نے کہاکہ نورمحمد خان دمڑ سے منسوب کرنے والے بنگلے کے اصل مالک سیٹھ زکوم نے اس سلسلے میں قانونی کرتے ہوئے ایس پی ہرنائی کو تحریری طورپر درخواست بھی جمع کیا ہے جوکہ ایس پی ہرنائی آفس میں ریکارڈ پر موجود ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں