بلوچستان قبائلی تنازعات کا متحمل نہیں ہوسکتا، صوبے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے، ضیا لانگو
کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیائ اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان قبائلی تنازعات کا محتمل نہیں ہوسکتا قبائلی تنازعات نے بلوچستان کی پسماندگی میں سب سے بڑا کردار ادا کیا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے لہڑی اور جاموٹ قبائل کے قبائلی رہنماو¿ں سے ملاقات کے دوران کیا وزیر داخلہ میر ضیاءاللہ لانگو کا کہنا تھا کہ بحیثیت بلوچستانی ہم سب اقوام کا فرض بنتا ہے کہ صوبے کو امن کا گہوارہ بنائیں اور قبائلی تنازعات کو ختم کریں جبکہ صوبائی حکومت نے اس سلسلے میں اپنی کوشش روز اول سے جاری رکھے ہوئے ہیں اور آئندہ بھی قبائلی تنازعات کو حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کا لہڑی اور جاموٹ قبائل کے درمیان ثالثین اور سادات کے ساتھ تعاون رہے گا تاکہ مسئلہ حل ہو جائے۔
Load/Hide Comments


