سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔کورونا وائرس نے سپریم کورٹ کو بھی لپیٹ میں لے لیا، سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین خان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا ہے۔ جسٹس امین الدین خان بینچ نمبر ٹو کا حصہ تھے۔دوسری جانب سپریم کورٹ کے ملازم ظفر اقبال کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور وہ بھی قرنطینہ ہوگئے جب کہ سپریم کورٹ ڈسپنسری کے ڈاکٹر یاسر خان بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر قرنطینہ میں چلے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں