ژوب، سراج الحق دھماکے میں محفوظ، بچے سمیت 6 افراد زخمی، حملہ آور جاں بحق

ژوب (انتخاب نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر دھماکا، ایک شخص جاں بحق، پولیس دھماکے میں سراج الحق محفوظ، بچے سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے۔ سراج الحق کا قافلا نیو اڈہ کے قریب سے گزر رہا تھا کہ دھماکا ہوا، پولیس نے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کو پولیس لائن ژوب منتقل کیا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے جلسے سے خطاب کرنا تھا۔ جماعت اسلامی کے ترجمان کے مطابق حملہ آور پیدل قافلے میں موجود تھا، حملے میں 3 گاڑیوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ دھماکے کے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کوگھیرے میں لے لیا۔ دھماکے کی نوعیت کافی الحال پتہ نہیں چل سکا، بم ڈسپوزل اسکواڈ ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔ علاوہ ازیں صدر، وزیراعظم، سیاسی رہنماﺅں، مذہبی جماعتوں کے قائدین نے جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے قافلے پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں