گنداواہ، پانی میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق، مسلح افراد نے ویگن مسافروں کو لوٹ لیا

گنداواہ (این این آئی) گنداواہ میں پانی میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ گنداواہ کے علا قے سخی ٹال کے قریب علی صمد ولد علی حسن قوم سلیمان خیل ساکن سکرنڈ سندھ نواب شاہ پانی کے گڑھے میں نہاتے ہوئے ڈوب پر ہلاک ہوگیا واقعے کے اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کوتحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاءکے حوالے کر دی گئی ۔ علاوہ ازیں گنداواہ میں مسافر ویگن کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا گیاڈاکوو¿ں کی جانب سے ویگن پر جدید اسلحے سے فائرنگ بھی کی گئی ۔تفصیلات کے مطابق جیکب آباد سے گنداواہ آنی والی ویگن کو پولیس تھانہ نوتال نصیرآباد کی حدود پولیس چوکی چانڈیہ موڑ کے قریب مسلح ڈاکوو¿ں نے روک لیا اور ویگن میں سوار مسافروں سے ہزاروں روپے نقدی موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاءلوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں