پاکستان میں سیاسی ایجنڈے کیلئے میرے بچوں کی شناخت استعمال کی جارہی ہے، جمائما

لندن : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائماگولڈ اسمتھ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے بچوں کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاو¿نٹ نہیں ہے اور نہ ان کا ایسا کوئی ارادہ ہے۔واضح رہے کہ نامور پروڈیوسر جمائماگولڈ اسمتھ کی جانب سے جن اکاو¿نٹس کی نشاندہی کی گئی ان میں عمران خان کی اپنے بچوں قاسم اور سلیمان عیسیٰ خان کی تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں۔ٹوئٹر صارف فرزانہ امجد کی جانب سے جمائماسے سوال کیا گیا کہ آپ کے بچوں کے یہ اکاو¿نٹ کیا اصلی ہے؟جس پر جمائماگولڈ اسمتھ نے ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک کو طنزیہ انداز میں شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ٹوئٹر بلیو ٹک واپس لینے کے بعد مجھے جس بات کا ڈر تھا وہی ہوا، میرے بچوں کے جعلی اکاو¿نٹ بنا دیے گئے، پاکستان میں سیاسی ایجنڈے کے لیے میرے بچوں کی شناخت استعمال کی جارہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ان کے بچے سوشل میڈیا استعمال نہیں کرتے، جمائمانے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی معلومات کیلئے کہنا چاہتی ہوں کہ میرے بچوں کا سوشل میڈیا پر کوئی اکاو¿نٹ نہیں ہے اور نہ ایسا کوئی ارادہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں