80 فی صد لوگ کرونا خطرے سے دوچار نہیں ہوں گے،برطانوی سائنس دان

لندن:معروف برطانوی نیورو سائنس دان پروفیسر کارل فریسٹن نے دعویٰ کیا ہے کہ 80 فی صد لوگ کرونا وائرس کا شکار نہیں ہوسکتے۔میڈیارپورٹس کے مطابق انھوں نے ایک انٹرویو میں کرونا وائرس کی وبا پر قابو پانے کے لیے موجودہ اختیار کردہ پالیسی کے بارے میں اپنے شکوک کا اظہار کیا۔حال ہی میں سائنس دانوں نے اس مفروضے کا اظہار کیا تھا کہ آبادی کی اکثریت کووِڈ19 کا شکار ہوسکتی ہے لیکن اس کی عملی طور پر تصدیق نہیں ہوئی تھی کیونکہ کرونا وائرس کے بیشتر کیسوں میں تو تمام علامات ظاہر نہیں ہوتی ہیں۔اس لیے اس دعوے کی تصدیق ممکن نہیں ہے جبکہ دنیا کی حکومتوں نے اس کے باوجود کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا تھا۔پروفیسر فریسٹن نے انٹرویو میں کہا کہ آبادی کی اکثریت میں کووِڈ19 سے بچاؤ کے لیے کسی نہ کسی طرح کی پہلے سے قوتِ مدافعت موجود تھی، وہ بروئے کار آئی ہے اور اس مہلک وائرس کا شکار نہیں ہوئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں