قومی کھیلوں کے انتظامات تسلی بخش ہیں، سیکورٹی کے اچھے انتظامات کئے گئے، چیف سیکرٹری بلوچستان
کوئٹہ : چیف سیکر ٹری بلو چستان عبد العزیزعقیلی نے کہا ہے کہ بلو چستان میں 19سال بعد نیشنل گیمز منعقدہ ہونا خوش آئند ہے ،کوئٹہ میں منعقدہو نے والی نیشنل گیمز میں سات ہزار کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں،نیشنل گیمز کا آج فارمل افتتاح ہوگا جس کے بعد نیشنل گیمز باقاعدہ شروع ہو جائیں گی۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو آئی جی پو لیس بلو چستان عبد الخا لق شیخ کے ہمراہ ایوب اسٹیڈیم کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کر تے ہوئے کہی۔ اس موقع پر چیف سیکر ٹری بلو چستان عبدالعزیز عقیلی نے نیشنل گیمز کی باقاعدہ تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا اورآئی جی پولیس بلوچستان اورڈی جی سپورٹس نے انتظامات کے حوالے سے چیف سیکرٹری کو بریفنگ دی۔ انہوں نے کہاکہ قومی کھیلوں کے انتظامات تسلی بخش ہیں صوبائی حکومت فوج اور پولیس نے اچھے انتظامات کئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ 19سال بعد بلو چستان میں نیشنل گیمز منعقدہ ہو رہی ہیں جس میں وزیر اعلیٰ بلو چستان، محکمہ اپورٹس،فوج ، ایف سی ، پو لیس، لیویز نے اپنا اہم کر دار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل گیمز میں سات ہزار کھلاڑی حصہ لے رہے ہیںجوہمارے مہمان ہیں اور انہیں سہو لیات فراہم کر نے کے لئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ پو لیس بالخصوص آئی جی پو لیس بلو چستان عبد الخالق شیخ کی جانب سے بلو چستان میں منعقد ہو نی والی نیشنل گیمز میں اپنا کردار ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل گیمز کا آج فارمل افتتاح ہوگا جس کے بعد نیشنل گیمز باقاعدہ شروع ہو جائیں گی۔ اس موقع پر آئی جی پولیس بلو چستان عبد الخا لق شیخ نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں نیشنل گیمز کا انعقاد خوش آئند ہو نے کے ساتھ ساتھ چیلنج سے بھی کم نہیں ہے ، یہاں تمام سیکورٹی ادارے مل کر کام کر رہے ہیں ، نیشنل گیمز کے لئے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نیشنل گیمز میں شرکت کے لئے دیگر شہروں سے آنے والوں کے چہروں پررونق دیکھ کر خوشی محسوس ہو رہی ہے ، کوئٹہ میں نیشنل گیمز کا انعقاد شروعات ہے انشاءاللہ گوادر سمیت بلو چستان کے مختلف اضلاع میں بھی اسپوٹس کے اونٹس کا انعقاد ہوں گے ۔ انہوں نے حکومت بلو چستان ، سول ایڈ منسٹریشن سمیت تمام سیکورٹی اداروں کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پولیس کے افسران اور اہلکار بڑی تعداد میں تعینات اور کافی جگہوں پر سی سی ٹی وی اور کنٹرول روم سے نگرانی کی جا رہی ہے،سیکورٹی کے معیار کو دیکھا جا رہا ہے ۔


