برطانوی حکومت کا 15جون سے عبادت گاہوں کو دوبارہ کھو لنے کا اعلان

لندن:برطانوی حکومت نے اتوار کو کہا ہے کہ وہ 15جون سے نجی انفرادی عبادت کے لئے عبادت گاہوں کو دوبارہ کھولے گی جیسا کہ وہ کورونا وائرس پابندیوں میں آہستہ آہستہ نرمی کا تسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔ وزیراعظم بورس جانسن کے دفتر نے کہا کہ کچھ عرصے کے لئے عبادات اور زائرین کے گروپوں پر ابھی بھی پابندی برقرار رہے گی کیونکہ تشویش پائی جاتی ہے کہ وائرس بند مقامات پر زیادہ تیزی سے پھیلتا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں