عمران خان نے مجھے عہدہ دیا تھا، جب واپس مانگا تو واپس بھی دے دیا، پرویز الٰہی

تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی نے کہا ہے کہ عمران خان نے مجھے عہدہ دیا تھا اور میں نے ان سے وفا کیا اور جب انہوں نے واپس مانگا تو واپس بھی دے دیا۔ پرویز الہٰی نے کہا کہ ہم ان کے ساتھ اب اسی طرح کھڑے ہیں، بالکل ایک دیوار کی طرح کھڑے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں وجاہت حسین کے خلاف نہیں ہوں، انہوں نے یہ فیصلہ اپنے حالات دیکھ کر کیا ہے، مجھے اور مونس دونوں کو اس پر کوئی رنج نہیں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں