خاران میں بھائی نے بہن کو قتل کردیا، جیکب آباد میں کرنٹ لگنے سے ٹرک ڈرائیور جاں بحق
خاران، جیکب آباد (نمائندگان انتخاب) خاران میں بھائی نے بہن کو قتل کردیا۔ ذرائع کے مطابق خاران کے علاقے کِلی زارروزئی میں عبدالسلام ولد محمدہاشم زاروزئی نامی شخص نے اپنی بہن کو پستول سے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ مقتولہ کی لاش کو سول ہسپتال خاران منتقل کردی گئی جہاں ضروری کاروائی کے بعد میت ورثاءکے حوالے کردی جبکہ خاران پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کردی تاہم اب تک قتل کی وجوہات سامنے نہیں آسکیں۔ علاوہ ازیں جیکب آباد میں بلوچستان کے علاقے پشین سے تعلق رکھنے والا ٹرک ڈرائیور کے رہواسی دلبر پٹھان گیارہ ہزار وولٹیج کے تار سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔ لاش ضروری کارروائی کے بعد ایمبولینس پر گھر روانہ کر دیا گیا۔
Load/Hide Comments


