کالعدم تنظیم کے سربراہ کی گرفتاری شاندار کارنامہ ہے ، میر عبدالقدوس بزنجو
کوئٹہوزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ایک کلعدم تنظیم کے سربراہ کی گرفتاری پر ملک کی انٹیلجنس ایجنسیوں کو خراج تحسین کیا ہے وزیراعلی نے کہا ہے کہ پاکستان کی سالمیت اور تحفظ کے لی? ملک کی انٹیلجنس ایجنسیوں خاص طور سے آئی ایس آئی کا شاندار کردار ہر پاکستانی کے لی? قابل فخر ہے آئی ایس آئی نے ملک کی سلامتی کو درپیش ہر چیلنج کا کامیابی کے ساتھ مقابلہ کیا ہے وزیراعلی نے کہا ہے کہ کلعدم تنظیم کے سربراہ کی گرفتاری دنیا کی نمبر ون انٹیلجنس ایجنسی کی پیشہ ورانہ تربیت اور صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے آئی ایس آئی کی کارکردگی اسسے دنیا کی دیگر تمام ایجنسیوں سے ممتاز کرتی ہے وزیر اعلی نے کہا ہے کہ کسی بیرونی امداد اور تعاون سے چلنے والی کالعدم تنظیم کے سربراہ کی گرفتاری کی مثال دنیا کی تاریخ میں بہت کم ملتی ہےادارے کی اس تاریخی کامیابی پر ادارے کے سربراہ اور انکی تمام ٹیم مبارکباد اور تحسین کی مستحق ہے۔


