عسکری تنصیبات پر حملے قابل مذمت ہیں، میرا اور بڑے بھائی کا کسی سیاسی پارٹی سے تعلق نہیں، ہاشم خان سوری
کوئٹہ : کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے محمد ہاشم خان سوری نے کہا ہے کہ مےرا اور مےرے بڑے بھائی بلال احمد خان سوری کا کسی سےاسی پارٹی سے کوئی تعلق نہےں سانحہ 9مئی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج نے وطن عزےز کے دفاع کےلئے لا زوال قربانےاں دی ہےں ہم 1998سے مےڈیسن فارماسوٹےکل اور ہوٹلنگ کے کاروبار سے وابستہ ہےں۔ ےہ بات انہوں نے بدھ کو کوئٹہ پرےس کلب مےں پرےس کانفرنس کے دوران کہی ان کا کہنا تھا کہ 9مئی کو جناح ہاو¿س لاہور جی اےچ کےو اور عسکری تنصےبات پر حملے تشدد جلاو¿ گھےراو¿ کسی صورت قبول نہےں جس کی ہم مذمت کرتے ہےں، فوج کے بہادر جوانوں نے خون کا نذرانہ دے کر مادروطن کی آبےاری کی ہے اور نظرےاتی جغرافےہ سرحدوں کی محافظ ہے البتہ ہمارے بڑے بھائی قاسم خان سوری جوکہ تحرےک انصاف سے منسلک ہیں اور سےاست مےں متحرک ہیں لےکن ہمارا تحرےک انصاف سے کوئی تعلق نہےں اور نہ ہی ہمارے پاس کوئی پارٹی کا عہدہ ہے قاسم خان سوری بھی جلاو¿ گھےراو¿ کی سےاست پر ےقےن نہےں رکھتے اور 9مئی کی مذمت کرتے ہےں ان کا موقف ہے کہ فوج نے ہر مےدان مےں لا زوال قربانےاں دی ہے جس کی بدولت ہم سکون سے زندگی گزار رہے ہےں اور وہ اسلام آباد مےں رہائش پذےر ہے حالےہ حالات کے باعث مےں اور بلال احمد خان سوری شدےد گرب مےں مبتلا ہے اور بچے بھی شدےد ذہنی اذےت کا شکار ہے۔ ہماری اعلیٰ حکام سے اپےل ہے کہ ہمےں سےاست مےں نہ گھسےٹا جائے ہم پر امن اور محب وطن پاکستانی ہے تشدد ہماری تربےت نہےں اور نہ ہی کسی پر تشدد واقعہ سے کوئی تعلق ہے ۔


