وندر، چھوٹے بھائی نے طیش میں آکر بڑے بھائی کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا

وندر (یو این اے) مدرسہ پڑھنے نا جانے پر بڑے بھائی کے مارنے سے تعش میں آکر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کے سر پر کلہاڑی سے وار کر کے شدید زخمی کر دیا۔ بڑا بھائی دوران علاج چل بسا، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز وندر شہر میں پٹھان کالونی میں طارق ولد لعل بادشاہ نامی نوجوان نے اپنے 12 سالہ چھوٹے بھائی کو مدرسہ میں پڑھنے نا جانے پر سرزنش کرتے ہوئے مارا جس پر تعش میں آکر چھوٹے بھائی جس کا نام سلیمان ولد لعل بادشاہ نے اپنے بڑے بھائی کے سرپر کلہاڑی سے وار کیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گیا جس کو وندر کے 1122 ریسکیو سینٹر میں طبی امداد فراہم کرنے کے بعد کراچی ریفر کر دیا گیا جو دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا وندر پولیس نے مقتول کے چھوٹے بھائی کو حراست میں لیا تو مقتول کے والدین نے پولیس کے مطابق اپنے چھوٹے بیٹے کے خلاف ایف آئی آر درج نہ کرانے اور اس کو اپنے بڑے بیٹے کا خون بخشے ہوئے وندر پولیس کو تحریری طور پر لکھ کر دے دیا کہ ہم اپنے چھوٹے بیٹے پر کسی قسم کا مقدمہ نہیں کرنا چاہتے ہیں لہذا اس کیس کو یہی پر بند کر دیا جائے پولیس کے مطابق مقتول کے والدین کی جانب سے کارروائی نہ کرنے کی تحریری درخواست ملنے کے بعد مزید کارروائی روک کر اعلی حکام سے رہنمائی حاصل کی جا رہی ہے اعلی حکام سے رہنمائی ملنے کے بعد لاعمل تشکیل دیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں