سربیا کا اپنی فوج کو کوسوو کی سرحد کی جانب پیش قدمی کا حکم

بلغراد (این این آئی) سربیا نے اپنی فوج کو کوسوو کی سرحد کی جانب پیش قدمی کرنے کا حکم دے دیا۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچچ نے فوج کو مکمل جنگی الرٹ پر رہنے کی ہدایت کی ۔سربیا کے وزیر دفاع نے کہا کہ کوسوو میں سربین کمیونٹی کے خلاف دہشت گردی ہو رہی ہے۔کوسوو میں سربین شہریوں کے اکثریتی قصبے زویکن میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔امریکا، برطانیہ، فرانس، اٹلی اور جرمنی نے کوسوو میں پرتشدد واقعات کی مذمت کی ہے۔ان ممالک نے مشترکا بیان میں کہا کہ کوسوو میں پرتشدد واقعات پر سربیا کی فوج کو تیار رہنے کے حکم پر تشویش ہے۔امریکا، برطانیہ، فرانس ،اٹلی اور جرمنی نے فریقین سے تحمل اور اشتعال انگیزی سے گریز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں