چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی کی صوبائی وزیرعبدالرحمان کھیتران کی رہائش گاہ پر انکے صاحبزادہ کے انتقال پر اظہار تعزیت

کوئٹہ( این این آئی) چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی نے صوبائی وزیر عبد الرحمن کھیتران کی رہائش گاہ پر انکے صاحبزادہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ پیر کو چیئر مین سینٹ صادق سنجران صوبائی وزیر سردار عبدالرحمان کھیتران کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے صوبائی وزیر عبد الرحمن کھیتران سے انکے صاحبزادہ کے انتقال پر افسوس اور تعزیت کا اظہار کر تے ہوئے اللہ تعالیٰ سے مر حوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی ہے ۔اس موقع پر بلو چستان عوامی پارٹی کے جنرل سیکرٹری سینیٹر منظور کاکڑ ،سینیٹر محمد عبدالقادر اور سینیٹر کہدہ بابر بھی موجود تھے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں