سردار درمحمد ناصرسینئرسیاست دان نفیس انسان تھے، نواب رئیسانی

سبی: سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے سابق صوبائی وزیر بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی نائب صدر سردار درمحمد ناصر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ مرحوم ایک سینئر اور بااصول سیاست دان نفیس انسان تھے جنہوں نے اپنی ساری زندگی انسانیت کی خدمت میں گزری سردار در محمد ناصر کی عوامی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان کی کمی صدیوں محسوس کی جائے گی چیف آف سراوان نواب محمد اسلم رئیسانی نے سردار درمحمد ناصر کی وفات پر ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غم کی اس گھڑی میں ہم آپ کے ساتھ برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ دعا گوں ہوں کہ مرحوم کے جوار رحمت میں اعلیٰ درجا ت اور پسماندگاں کو صبر وجمیل عطاء فرمائیں (آمین)

اپنا تبصرہ بھیجیں