کوئٹہ، جوائنٹ روڈ پر ریڑھی بانوں کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم، عمل نہ کرنیوالوں کو جیل بھیجا جائیگا
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ جوائنٹ روڈ پر ریڑھی بانوں کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم۔ سڑک پر پارکنگ کرنیوالے ریڑھی بانوں کو جیل بھجوا دیا جائیگا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی عطا المنعم نے کہا ہے کہ جوائنٹ روڈ پر ریڑھی بانوں کو وارننگ دی گئی ہے کہ آئندہ وہ اپنی ریڑھیاں سڑکوں پر کھڑی نہ کریں ورنہ ایک ہفتے بعد انہیں گرفتار کر کے جیل بھجوا دیا جائیگا۔ اے سی سٹی نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ کا عملہ جوائنٹ روڈ پر تعینات کیا گیا ہے جو باقاعدگی سے تجاوزات کیخلاف کارروائی کر رہا ہے جبکہ ریڑھیوں کو فٹ پاتھوں اور اطراف میں پارک کروایا جا رہا ہے تا کہ ٹریفک روانی کو برقرار رکھا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ گرانفروشوں اور تجاوزات کے خلاف مسلسل کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔
Load/Hide Comments


