بھارتی فضائیہ کا مہنگا ترین اپاچی ہیلی کاپٹر ہنگامی لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ

نئی دہلی : ریاست مدھیہ پردیش میں بھارتی فضائیہ کا مہنگا ترین اپاچی ہیلی کاپٹر بھنڈ نامی علاقے میں ہنگامی لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔بھارتی فضائیہ کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ ہیلی کاپٹرمعمول کے تربیتی مشن پر تھا۔بھارتی فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ لینڈنگ صبح تقریبا 8.45 بجے ہوئی فی الحال طیارے کا جائرہ لیا جارہا ہے جس کے بعد دوبارہ روانہ کیا جائے گا۔بھارتی فضائیہ نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اپاچی اے ایچ 64 ہیلی کاپٹر معمول کی آپریشنل ٹریننگ پر تھا اور ہیلی کاپٹرمیں موجود تمام عملہ محفوظ ہے۔اپاچی اے ایچ 64 ہیلی کاپٹر دنیا کا جدید ترین ملٹی رول کمبیٹ ہیلی کاپٹر ہے، بھارتی فضائیہ کے پاس 22 کے قریب موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں