سابق سینیٹر خالد بزنجو کا پی پی میں شمولیت کا فیصلہ

خضدار(بیورو رپورٹ)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنماءسابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری سے جھالاوان ہاو¿س کراچی میں سیاسی رہنماءسابق سنیٹر میر خالد خان بزنجو کی ملاقات،ملاقات میں جھالاوان کی سیاست باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاابق سنیٹر میر خالد خان بزنجو نے سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری کو آگاہ کیا کہ میں اپنے ہزاروں سپورٹرز کے ہمراہ پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا حتمی فیصلہ کیا ہے ہم آپ کی قیادت میں جھالاوان کی سرزمین پر ایک بڑے جلسہ عام کے ذریعہ پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے نئے سیاسی سفر کا آغاز کریں گے۔چیف آف جھالاوان نواب ثناءاللہ خان زہری نے میر خالدخان بزنجوکی فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک دانش مندانہ فیصلہ ہے جھالاوان کی سیاست پر اس فیصلہ کے مثبت اثرات مرتب ہونگے بلوچستان کے قبائلی وسیاسی عمائدین اور سیاسی ورکرز کی پاکستان پیپلز پارٹی میں جوق در جوق شمولیت خوش آئند ہے بلوچستان کے عوام کو یہ محسوس ہو رہا ہے کہ ان کی دکھوں کا مداوا صرف اور صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے ممکن ہے* *نواب ثنائ اللہ خان نے مزید کہاکہ بلوچستان کے عوام کو جذباتی نعروں سے وغلایا نہیں جاسکتا اب عوام با شعور ہو چکے ہیںاس موقع پر میرعبدالنبی زہری بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں