فیصل آباد، میانوالی ایکسپریس کی بوگی الٹ گئی ،10افراد زخمی
فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)فیصل آباد کے علاقے چک جھمرہ میں میانوالی ایکسپریس کی بوگی الٹنے سے خواتین اور بچوں سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے، ریلوے کے عملے نے ٹریک بحال کردیا، ٹرین بھی روانہ کردی گئی۔ریسکیو حکام کے مطابق فیصل آباد کے علاقے چک جھمرہ میں لاہور سے آنے والی ٹرین کو حادثہ پیش آیا۔ بارش کے باعث ٹرین کی بوگی زمین نرم ہونے کی وجہ سے الٹ گئی۔ ٹرین حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں کا تعلق اوکاڑہ، میانوالی، عیسیٰ خیل، چنیوٹ، دنیا پور، لاہور اور سرگودھا سے ہے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریب ہسپتا ل میں منتقل کر دیا گیا۔ترجمان ریلوے کے مطابق ریلوے عملے نے میانوالی ایکسپریس کو ٹریک بحال کرکے روانہ کردیا ہے۔
Load/Hide Comments


