شیخ رشید احمد کے گھر پولیس ریڈ کے حوالے سے اسلام آباد پولیس کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (صباح نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے گھر پولیس ریڈ کے حوالہ سے اسلام آباد پولیس کا ردعمل سامنے آگیا۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے شیخ رشید احمد کے دعوے پر اپنے درعمل کااظہا رکرتے ہوئے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے مقدمہ نمبر376/23 تھانہ کوہسار میں وارنٹ حاصل کرکے ریڈ کیا،پولیس نے کسی بھی ملازم پر تشدد نہیں کیا۔میڈیکل رپورٹ کے مطابق ایک ملازم گر کر زخمی ہوا۔پولیس نے دو گاڑیاں قبضہ پولیس میں لیں جن سے ایک ایس ایم جی برآمد ہوئی۔اسلحہ کے لائسنسی یا غیر لائسنسی ہونے کے متعلق تفتیش کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روزشیخ رشید نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں دعویٰ کیا تھا کہ آج صبح3بجے رینجرزاسلام آبادپولیس اوربعض سول کپڑوں میں ملبوس 80-90لوگ میرے گھرF-7-4اسلام آباد میں دروازے توڑکرداخل ہوگئے میں گھرمیں موجودنہیں تھاملازمین کومارمارکران کے بازوتوڑدیے حسب معمول میری دونوں گاڑیاں لائسنسی اسلحہ اورCCTV فوٹیج بھی ساتھ لے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں