جلاؤ گھیرا ؤاور توڑ پھوڑ،شناخت نہ ہونے پر 20 پی ٹی آئی کارکن مقدمے سے ڈسچارج
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شناخت نہ ہونے پر تھانہ سرور روڈ کینٹ میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے سے پاکستان تحریک انصاف کے 20کارکنوں کو ڈسچارج کر دیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جلاؤ گھیرا ؤاور توڑ پھوڑ کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کی شناخت نہیں ہو سکی۔ عدالت نے شناخت نہ ہونے پر ملزمان کو مقدمے سے ڈسچارج کر دیا۔
Load/Hide Comments


