مکران ڈویژن نیشنل گرڈ سے منسلک، گوادر کو مزید 100 میگاواٹ بجلی فراہم کی جائے گی

اسلام آباد : مکران ڈویژن گرڈ کو نیشنل گرڈ سے منسلک کر دیا گیا ہے جس سے گوادر کو مزید 100 میگاواٹ بجلی فراہم کی جائے گی۔ پلاننگ کمیشن آف پاکستان میں میری ٹائم افیئرز کے مشیر جواد اختر کھوکھر نے گوادر پرو سے گفتگو کرتے کہا کہ 286 کلو میٹر طویل 132 کے وی ڈوئل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن نال، بسیمہ، ناگ، پنجگور کے ذریعے 30 مئی کو قومی گرڈ سے منسلک کی گئی۔ مزید برآں، عہدیدار نے بتایا کہ 2 ارب روپے کی چینی گرانٹ سے مکمل ہونے والے 1.2 ملین گیلن یومیہ واٹر ڈی سیلینیشن پلانٹ کا افتتاح 30 جون کو کیا جائے گا، اس کے علاوہ پاک چائنا فرینڈ شپ ہسپتال، گوادر کا افتتاح 14 اگست کو کیا جائے گا، جبکہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح 30 ستمبر کو ہوگا۔گوادر پرو کے مطابق اہلکار نے کہا کہ یہ پیش رفت گوادر میں ترقی اور خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز کرے گی اور خطے کی بلیو اکانومی میں کردار ادا کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں