اگر سنجیدہ مذاکرات چاہتے ہیں تو صرف وزیراعظم سے ہو سکتے ہیں، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد(صباح نیوز)وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اگر سنجیدہ مذاکرات کرنا چاہتے ہیں تو وہ صرف وزیراعظم شہباز شریف سے ہی ہو سکتے ہیں۔ٹویٹر پیغام میں کسی کا نام نہیں لکھا گیا تاہم ان کا اشارہ پی ٹی آئی اور عمران خان کی طرف لگتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی میڈیا کو انٹرویو میں بھی وزیرداخلہ نے کہا تھا کہ اگر عمران خان سنجیدگی ظاہر کریں گے تو قیادت مثبت جواب دے گی، سب سے پہلے عمران وزیراعظم شہباز شریف سے رابطہ کریں، الیکشن سے بھاگنے والوں میں سے نہیں، اکتوبر میں ہی انتخابات ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں