چمن میں قبائلی عمائدین اور ایف سی بلوچستان کے مابین جرگہ، سیکورٹی صورتحال پر گفتگو

کوئٹہ :” بلوچستان کے سرحدی علاقے چمن میں قلعہ عبداللہ، چمن اور گلستان کے قبائلی عمائدین اور ایف سی بلوچستان کے مابین جرگے کا انعقاد کیا گیا۔ جرگے میں علاقے کی مجموعی سیکورٹی صورتحال، پاک افغان بارڈر مینجمنٹ اور دیگر امور پر بات چیت ہوئی۔ علاقہ عمائدین نے پاک افغان سرحدی امور کو احسن طریقے سے چلانے پر ایف سی بلوچستان کی کاوشوں کو سراہا۔ اس کے علاوہ باب دوستی چمن پر متبادل کارگو روٹ اور خواتین کیلئے علیحدہ راستے کے قیام کو بہتر اقدامات قرار دیا گیا۔ قبائلی عمائدین نے امن و امان کے قیام میں فوج اور ایف سی بلوچستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ ایف سی حکام نے جرگے میں بات چیت کرتے ہوئے امن و امان کے قیام، بارڈر مینجمنٹ اور منشیات و دیگر اشیاءکی غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام میں قبائلی عمائدین اور مقامی لوگوں کے تعاون اور کردار کو سراہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں