کوئٹہ ،پی ٹی آئی کے رہنما احسان اللہ خاکسارنےبھی پارٹی چھوڑدی
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کے رہنما احسان اللہ خاکسارنے کوئٹہ سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیاہے ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسان اللہ خاکسار کا کہناتھا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتاہوں،اس کی جتنی مذمت کی جائے اتنی ہی کم ہے ، آج کل کی سیاسی صورتحال سب کے سامنے ہے ، ہم نے شرافت کی سیاست کی ہے ، پارٹی سے دستبرداری کا فیصلہ کیا ہے ، تمام سٹیک ہولڈرز پاکستان کے مفاد کے بارے میں سوچیں ، جو بے گناہ لوگ ہیں ان کے ساتھ نرمی کی جائے اور رہا کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سے فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہیں گے ۔
Load/Hide Comments


