ایران کا پاکستان اور بھارت سمیت خلیجی ملکوں کیساتھ نیول الائنس بنانے کا منصوبہ

تہران (صباح نیوز)ایرانی نیوی کے کمانڈر شہرام ایرانی نے کہا ہے کہ علاقائی استحکام کے لیے خلیجی ریاستوں کے ساتھ بحری اتحاد بنانے کا منصوبہ ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق شہرام ایرانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران کا خلیجی ممالک کے ساتھ نیول الائنس بنانے کا منصوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ نیول الائنس میں سعودیہ، یو اے ای، بحرین، قطر، عراق، پاکستان اور بھارت شامل ہوں گے۔ایرانی نیوی کمانڈر کا کہنا ہے کہ علاقائی ممالک نے سمجھ لیا ہے تعاون میں ہی سلامتی ہے۔۔

اپنا تبصرہ بھیجیں