وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمن ،اسعد محمود کی ملاقات،بجٹ 2023-24 پر مشاورت اور ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو
لاہور(صباح نیوز)وزیر ِ اعظم میاں محمد شہباز شریف سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)کے صدر اور امیر جمعیت علماء اسلام(ف) مولانا فضل الرحمن اور وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمودنے لاہور میں ملاقات کی۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں بجٹ 2023-24 پر مشاورت اور موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔ملاقات کے دوران جمعیت علماء اسلام (ف)سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی بھی موجود تھے۔
Load/Hide Comments


