35 افراد پر مشتمل یوریشیا ریلی ایران کے راستے دالبندین آمد، بھرپور استقبال کیا گیا
دالبندین (آن لائن) یوریشیا ریلی ایران کے راستے دالبندین میں داخل ہوگئی تفصیلات کے مطابق یوریشیا ریلی ایران کے راستے سے دالبندین پہنچ گئی 35 افراد پر مشتمل یورشیا ریلی گاڑیوں اور موٹر سائیکلیوں پر مشتمل تھا جس میں خواتین بائیکرز بھی شامل تھے یورشیا ریلی کے شرکا براستہ کوئٹہ ،ملتان اور شمالی علاقوں کے سیاحتی مقامات کا بھی دورہ کرینگے ریلی 13 جون کو براستہ واگہ بارڈر انڈیا میں داخل ہوگی، یوریشیا ریلی 16 ممالک سے ہوکر 4 جولائی کو کو الالمپور میں اختتام پزیر ہوگی یوریشیا ریلی دالبندین سے کوئٹہ کی جانب روانہ ہوگئی یوریشیا ریلی کو تفتان بارڈر لیویز فورس نے خصوصی سیکورٹی فراہم کی گئی تھی ریلی بروز پیر دالبندین سے کوئٹہ کی جانب روانہ ہوگئی تھی۔
Load/Hide Comments


