گوادر و جیونی کے شہری پانی کے بوند بوند کو ترس رہے ہیں، نیشنل پارٹی

کوئٹہ:نیشنل پارٹی کے ترجمان نے کہا کہ جیونی گوادر شدید پارنی کے بحران کا سامنا کررہا ہے شدید گرمی میں لوگ پانی کے بوند بوند کو ترس رہے ہیں گزشتہ حکومت نے گوادر میں پانی کے مسلے کو ڈیموں کی تعمیر سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے حل کردیا اس وقت گوادر کے تینوں ڈیم مکمل ہیں اور پانی سے بھرے ہوئے ہیں لیکن اس کے باوجود جیونی میں مہینے میں ایک بار ہر گھر کو پانی مہیا کیا جاتا ہے جو بہت بڑی ناانصافی ہے۔ حکومت کی نااہلی اور انتظامیہ کی لاپرواہی سب سے بڑی رکاوٹ ہے بیان میں مطالبہ کیا گیا کہ جیونی میں پانی کے بحران کو سنجیدہ لینے کی ضرورت ہے اور اس کا فوری اور مستقل حل کے لیے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے فوری طور پر چھوٹے چھوٹے رئپیر کے مسائل حل کرکے تیل کی سپلائی کو یقینی بنا کر پانی کے بحران پر قابو کیا جائے اور مستقلا حل کے لیے ڈیم سے برائے راست جیونی کے لیے پائپ لائن منصوبے کی منظوری 2020/21 کے بجٹ میں شامل کر کے اس مسلے کو حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں