کینیڈا کے صوبے کیوبیک کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، امریکی صدر کی مدد کی پیشکش

کینیڈا(مانیٹرنگ ڈیسک)کینیڈا کے صوبے کیوبیک کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہوگئی جس سے تقریباً 3.8 ملین ہیکٹر کا علاقہ جل کر خاکستر ہوگیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق تقریباً 11،400 افراد کو محفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا ہے جبکہ مزید 4 ہزار افراد کا انخلا جاری ہے۔رپورٹس کے مطابق جنگلات کی آگ سے اونٹاریو، اوٹاوا اور ٹورنٹو کی فضا بھی آلودہ ہو گئی ہے۔جنگلات میں لگی آگ سے امریکا کے شمال مغربی علاقے میں بھی فضا آلودہ ہوگئی ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکا کے شمال مغربی علاقے میں لوگوں کو گھروں میں رہنے اور کھڑکیاں بند رکھنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے کینیڈا کو جنگل کی آگ بجھانے میں مدد کی پیشکش کی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کو ٹیلی فون کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر جو بائیڈن نے کینیڈا کے وزیرِ اعظم کو جنگل کی آگ بجھانے میں مدد کی پیشکش کی ہے۔دوسری جانب امریکی صدر جو بائیڈن نے کینیڈا کو جنگل کی آگ بجھانے میں مدد کی پیشکش کی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن نے کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کو ٹیلی فون کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر جو بائیڈن نے کینیڈا کے وزیرِ اعظم کو جنگل کی آگ بجھانے میں مدد کی پیشکش کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں