بابوسر ٹاپ 7 ماہ کی بندش کے بعد دوبارہ سیاحوں کیلئے کھل گیا
مانسہرہ(مانیٹرنگ ڈیسک)بابوسر ٹاپ حکام نے کہاہے کہ درہ بابوسر سات ماہ کی طویل بندش کے بعد برف ہٹاکر سیاحوں کی رسائی یقینی بنادی گئی ہے۔ سیاحوں کی بڑی تعداد دیوانہ وار برفیلی راہداریوں سے بابوسر ٹاپ پہنچ چکی ہے۔سطح سمندر سے 13700فٹ بلند درہ بابوسر برفباری کے باعث اکتوبر سے جون تک سیاحوں کی پہنچ سے دور رہتا ہے۔جون میں جیسے ہی رسائی ممکن ہوتی ہے گرمی کے ستائے سیاحوں کی بڑی تعداد یخ بستہ ہواں کا لطف اٹھانے پہنچ جاتی ہے۔
Load/Hide Comments


