کوئٹہ، شوہر کو قتل کرنیوالی ملزمہ، دیگر کارروائیوں میں 7 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد
کوئٹہ (آن لائن) کوئٹہ پولیس نے شوہر کو قتل کرنیوالی ملزمہ کو گرفتار کرکے اندھے قتل کا سراغ لگا کر آلہ قتل برآمد کرتے ہوئے 7ملزمان کو گرفتار کرکے مسروقہ گاڑی اور بھاری مقدار میں چرس برآمد کرکے قبضے میں لے لی تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پولیس کوئٹہ غلام اظفر مہیسر ،ایس ایس پی آپریشن کوئٹہ زوہیب محسن کی خصوصی ہدایت پر تھانہ قائد آباد کے ایس ایچ او ناصر اعوان نے دیگر عملے کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے اندھے قتل کا سراغ لگاتے ہوئے اپنے شوہر کو قتل کرنیوالی ملزمہ (گ) بی بی کو گرفتار کرکے اُسکے قبضے سے پسٹل برآمد کرلیا اسکے علاوہ ائیرپورٹ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دین محمد سے 1کلو سے زائد چرس برآمدکرلی جبکہ اشتہاری ملزمان محمد ولی اور تاج محمد کو گرفتار کرلیا بروری پولیس نے اشتہاری ملزم عامر کو اور انڈسٹریل پولیس نے اشتہاری ملزم احمد اللہ کو گرفتار کرلیا نیو سریاب پولیس نے اشتہاری ملزم ثناءاللہ کو کیچی بیگ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مسروقہ گاڑی برآمدکرلی تاہم گرفتاری عمل میں نہیں آئی تمام گرفتار ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کردی ۔


