85 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں سے بلوچستان میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا،ظہور بلیدی

کوئٹہ:صوبائی وزیر خزانہ میر ظہوراحمد بلیدی نے وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر اسد عمر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے لئے 85 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبوں سے بلوچستان میں ترقی یا نیا آغاز ہوگا وفاق کی جانب سے بلوچستان کی تعمیر و ترقی کے لئے پہلی دفعہ بڑے پیمانے پر منصوبوں کو وفاقی پی ایس ڈی پی میں شامل کیا ہے ہمیں امید ہے وفاقی حکومت مزید بلوچستان کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا نمائندوں کے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میر ظہوراحمد بلیدی نے کہا کہ میں اپنی اور بلوچستان کے عوام کی طرف سے وزیراعظم پاکستان عمران خان اور وفاقی وزیر اسد عمر کا تہہ دل سے مشکور ہوں کہ جنہوں نے وفاقی پی ایس ڈی پی میں بلوچستان کے لئے 85 ارب روپے کے مختلف منصوبوں کی منظوری دی ہے جس میں تعلیم‘ صحت‘ انفراسٹکچر‘ سڑکوں کی تعمیر و دیگر منصوبے شامل ہیں بلوچستان عوامی پارٹی کی حکومت کی کوشش ہے کہ صوبہ میں اضلاع کو ایک دوسرے سے جوڑنے کے لئے سڑکوں کا جال بچھایا جائے وفاقی حکومت کی جانب سے پی ایس ڈی پی میں شامل منصوبوں سے صوبہ میں ترقیاتی عمل کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا اور بلوچستان کی عوام ان منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہونگے انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی تاریخ میں وفاق کی جانب سے اتنے بڑے پیمانے پر انفراسٹکچر سڑکوں کی تعمیر کے منصوبے منظور کئے گئے ہیں وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کی قیادت میں وزیراعظم عمران خان سے ملاقات اور ان کی یقین دہانی رنگ لانے لگی ہے سابقہ ادوار میں صوبے کے لئے قوم پرست جماعتوں کی جانب سے کوئی ترقیاتی کام نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے بلوچستان پسماندگی کا شکار ہوا ہم نے الیکشن میں عوام سے ترقیاتی کاموں کے لئے ووٹ حاصل کئے تھے ہم الیکشن میں کئے گئے وعدوں کی تکمیل کے لئے جدوجہد کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں