مخالفین ذلیل و خوار ہورہے،نواز شریف قوم کے دلوں میں بستے ہیں ،خواجہ آصف

سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مخالفت کے باوجود وزیراعظم پاکستان رہنے والے میاں نواز شریف آج بھی قوم کے دل و دماغ میں زندہ ہیں اور مخالفین ذلیل و خوار ہورہے ہیں۔ انہوں نے کارکنوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ ایٹمی اسلامی ملک پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں، ہر بار مسلم لیگ (ن)کی حکومت کے خلاف سازشیں کی جاتی رہی ہیں اور مخالفین کو عوام نے ہمیشہ مسترد کیا ہے ۔ خواجہ آصف نے کہا کہ لوٹ مار کی سیاست نے پاکستان کا بلند وقار متاثر کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں