سمندری طوفان سے سجاول کو شدید خطرہ ہے، 60 ہزار لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرنا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
کراچی (انتخاب نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ شدید سمندری طوفان کے باعث محفوظ مقامات پر منتقلی کیلئے لوگوں سے درخواست نہیں کریں گے بلکہ انہیں منتقل کریں گے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ سمندری طوفان سے سب سے زیادہ نقصان سجاول کو پہنچنے کو خدشہ ہے اور ٹھٹھہ، سجاول اور بدین سے 60 ہزار لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تحصیل گھوڑا باری سے ساڑھے 7 ہزار سے زائد آبادی کو منتقل کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شدید سمندری طوفان کے باعث محفوظ مقامات پر منتقلی کیلئے لوگوں سے درخواست نہیں کریں گے بلکہ انہیں منتقل کریں گے۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ طوفان کی وجہ سے کراچی میں آدھے گھنٹے میں 60 ملی میٹر تک بارش ہوسکتی ہے جو کلاﺅڈ برسٹ جیسی صورتحال پیدا کرے گی۔
Load/Hide Comments


