کیٹی بنڈر کو سمندر سے محفوظ رکھنے والا بند ٹوٹ پھوٹ کا شکار، آبادی کو خطرات لاحق
ٹھٹھہ (انتخاب نیوز) کیٹی بندر سمندری طوفان بپر جوائے کے نشانے پر ہے لیکن شہر کو بپھرے سمندر سے محفوظ رکھنے والا بند ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے۔ سمندری طوفان بپر جوائے کی خبروں کی وجہ سے کیٹی بندر کے شہری پریشانی کا شکار ہیں اور ماہی گیروں نے اپنی کشتیاں ساحل پر کھڑی کردی ہیں۔ بدین سے بھی ماہی گیروں کی واپسی شروع ہوگئی ہے لیکن کئی اب بھی کھلے سمندر میں موجود ہیں۔ حیدرآباد میں بھی طوفان کی وجہ سے موسلادھار بارشوں کا امکان ہے اور کچرے سے بھرے برساتی نالوں نے سندھ کے دوسرے بڑے شہر کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ ادھر بلوچستان کے ساحل گڈانی سے پولیس اور رضا کاروں نے سیر و تفریح منانے کے لیے آنے والوں کو واپس بھیج دیا۔
Load/Hide Comments


